امریکا کی فلوریڈا یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کی ٹیم نے کئی برسوں تک کی گئی تحقیق کے بعد بادام کو موٹاپے سے نجات پانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے ہر شخص کو روزانہ 40 گرام بادام کھانے کی تلقین کی ہے۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">محققین کا کہنا ہے کہ بادام کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے کئی طبی مسائل سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ بادام جسم میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے ساتھ پروٹین بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ باداموں کا استعمال معمول بنا لینے سے بڑھتی ہوئی عمر کے بھی بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔